Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دور درشن کے لوگو نے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کا رنگ پکڑلیا

رنگ بدلنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا سامنا، ناقدین کا کہنا ہے بی جے پی ریاستی ادارے ہتھیانا چاہتی ہے
شائع 20 اپريل 2024 03:19pm

بھارت کے قومی نشریاتی ادارے ’پرسار بھارتی‘ کے بینر تلے چلائے جانے والے ٹی چینل دور درشن کے لوگوں کا رنگ بدل دیا گیا ہے۔ نیلے رنگ کا لوگو اب زعفرانی ہے۔ اس فیصلے کو سیاسی اور سماجی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

2012 سے 2014 تک کانگریس کی حکومت میں مرکزی وزیرِ اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے منیش تِواری کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تمام ریاستی اداروں کو اپنے کنٹرول میں لے کر مرضی کے مطابق چلانا چاہتی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ لوگو کا رنگ بدلنے سے پرسار بھارتی اور دور درشن کی غیر جانب دار حیثیت متاثر ہوگی۔

دور درشن کے سابق سی ای او جوہر سرکار نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں میں کہا کہ ’پرسار بھارتی‘ اب ’پرچار بھارتی‘ ہے۔ یہ سب کچھ ناقابلِ قبول ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ 1959 میں لانچنگ کے وقت دور درشن کا لوگو زعفرانی رنگ ہی کا تھا۔ اب اس کا اصل رنگ بحال کیا گیا ہے۔

دور درشن 15 ستمبر 1959 کو لانچ کیا گیا تھا۔ 1965 میں دہلی میں صبح اور شام کی نشریات شروع کی گئیں۔ یکم اپریل 1976 کو یہ ادارہ وزارتِ اطلاعات و نشریات کے کنٹرول میں دیا گیا اور 1982 میں اِسے قومی نشریاتی ادارہ بنایا گیا۔ دور درشن کے تحت 6 قومی اور 17 علاقائی چینل چلائے جاتے ہیں۔

DOOR DARSHAN

LOGO COLOR CHANGED

PRASAR BHARATI

BJP UNDER ATTACK