Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

40 سال تک مدینہ آنے والے مسلمانوں کو کھجوریں، پانی پلانے والے شیخ انتقال کر گئے

شیخ اسماعیل زمین پر ہی بیٹھ کر کھجوریں، پانی فراہم کرتے تھے
شائع 20 اپريل 2024 02:55pm
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا

سعودی عرب میں عمرہ زائرین اور حجاج کرام کی میزبانی کرنے والے معمر شیخ انتقال کر گئے ہیں، دنیا بھر میں شیخ کے کئی چاہنے والے موجود ہیں۔

مدینہ منورہ میں روزانہ کی بنیاد پر فلاحی کاموں میں پیش پیش رہنے والے شیخ اسماعیل ال ضامن ابو الصباء 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

عرب میڈیا کی روپورٹ کے مطابق 4 عشروں سے زائد عرصے تک عمرہ زائرین اور حجاج کرام کو گرم چائے، کافی اور کھجوریں کھلانے والے معمر شیخ اسماعیل کی پُر اثر شخصیت سب کو اپنی جانب گامزن کر لیتی تھی۔

جبکہ عمرہ زائرین اور حجاج کرام کو شیخ اسماعیل مسجد قبیٰ تک کا راستہ بھی دکھاتے تھے، ان کا نرم لہجہ اور میزبانی کا انداز مسلمانوں میں بے حد مقبول تھا۔

جبکہ مذہبی پُراثر شخصیات اور فلاحی کاموں سے متعلق بھی انتظامیہ شیخ کی خدمات کو سراہتی دکھائی دیتی تھی۔ تاہم شیخ اسماعیل کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

Saudia Arabia

umrah

Hajj

Madinah

Sheikh Ismail Al Zaim Abu Al Sabaa