Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھریلو جھگڑے میں جنونی شخص نے حاملہ بیوی کو باندھ کر جلا ڈالا

میاں بیوی میں آئے دن جھگڑا ہوتا تھا، امرتسر کی پنکی کے ہاں تین ماہ بعد جڑواں بچے متوقع تھے
اپ ڈیٹ 20 اپريل 2024 04:45pm

بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے کے بعد حاملہ بیوی کو بستر سے باندھ کر جلا ڈالا۔ سُکھ دیو واردات کے بعد بھاگ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ پنکی اور سُکھ دیو میں آئے دن جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ جمعہ کو گھر میں جھگڑے کے دوران سُکھ دیو نے مشتعل ہوکر پنکی کو، جو 6 ماہ کی حاملہ تھی، بستر سے باندھ کر آگ لگادی جس کے نتیجے میں اُس نے موقع ہی پر دم توڑ دیا۔

الٹرا ساؤنڈ رپورٹس کے مطابق اُس کے ہاں ڈھائی ماہ بعد جڑوا بچوں کی ولادت متوقع تھی۔

Amritsar

PREGNANT WOMAN KILLED

HUSBAND SET HER ON FIRE

TWINS WERE EXPECTED