Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران نے کل کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی روکنے کا پیغام دیا ہے، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی نے ووٹ کی حفاظت کرنے کا کہا ہے، بہن
شائع 20 اپريل 2024 10:05am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کو روکیں، انھوں نے ووٹ کی حفاظت کرنے کا پیغام دیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 21 مئی تک توسیع کا حکم دیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں میں علیمہ خان نے کہا کہ 8 فروری کو لوگ ظلم کےخلاف گھروں سے نکلے، اب 21 اپریل کو ضمنی الیکشن کیلئے بھی نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وکلا بھی باہر آئیں اور فارم 45 کی حفاظت کریں، وکلا فارم 47 بھی بغیر دھاندلی کے حاصل کریں۔

علیمہ خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پورا لاہور پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، مجھ پر اور میری بہن پر 6 ، 6 مقدمات بنا دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پیسہ بھی چوری کیا گیا، ووٹ بھی چوری کیا گیا، ہمارا بھانجا حسان نیازی اور عباد فاروق ملٹری جیل میں ہیں، اب وہ دونوں کل سے لا پتہ ہیں۔

Aleema Khan

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail