پیرس : ایرانی قونصل خانے میں نامعلوم شخص کی خود کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی
پیرس میں ایرانی قونصل خانے میں نامعلوم شخص کی خود کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی، فرانسیسی پولیس نے میں واقع ایرانی قونصل خانے کے سامنے خود کو اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار شخص پر گزشتہ سال ایرانی قونصل خانے کے قریب آتشزدگی کی کوشش کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز رپورٹس موصول ہونے کے بعد پولیس نے ایرانی قونصل خانے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
پولیس ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ایک شخص کو قونصل خانے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ تاہم گرفتارشخص کے پاس سے دھماکہ خیز مواد نہیں تھا
پیرس کی نجی میٹرو کمپنی نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر قریبی میٹرو لائن کی سروس بھی تعطل کا شکار رہی۔ جبکہ ایرانی سفارتخانے کے اہلکار نے کسی بھی قسم کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔
Comments are closed on this story.