Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیوایم کی بزرگ خاتون رکن سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان گرفتار

دونوں ملزمان بھائی ہیں، ملزمان شاہزیب،شایان بزرگ خواتین سےوارداتیں کرتے تھے، ایس ایس پی سینٹر
شائع 19 اپريل 2024 06:27pm

کراچی میں ایم کیوایم کی بزرگ خاتون رکن سے لوٹ مار کرنے والے دو بھائیوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹر ذیشان شفیق کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث چار گینگ کے سولہ ملزمان کو گرفتارکیاگیا ہے۔

کراچی میں ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس نےمختلف کارروئیاں کیں جس کے نتیجے میں خواتین سےلوٹ مارکرنےوالے2بھائی گرفتارکئےہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نےایم کیوایم کی خاتون رہنما سےلوٹ مارکی تھی، گروہ لیاقت آباد،اطراف میں خواتین سےچھیناجھپٹی کرتاتھا ملزمان شاہزیب،شایان بزرگ خواتین سےوارداتیں کرتے تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کے مطابق اسٹریٹ کرمنلزکے4گینگ کے16ملزمان گرفتارکرلئےگئے جن میں نیوکراچی میں نئی موٹرسائیکلیں چھیننےوالے6ملزمان ، درجنوں وارداتوں میں ملوث موٹاگینگ کے4ملزمان ، موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث4ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ ملزمان سے23موٹرسائیکلیں،2درجن سےزائد موبائل فونزبرآمد ہوئے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی ایڈہاک کمیٹی کی رکن شاہینہ سہیل کو ناظم آباد میں لوٹا لیا گیا تھا ، موٹر سائیکل سوار ملزمان ان سے پرس چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

karachi

Robbery

MQM Pakistan

Karachi Police