Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صاحبہ سمجھتی تھی اس کے سگے والد مرچکے ہیں، پھر ریمبو نے ہیرو ہونے کا ثبوت د ے دیا

اداکارہ 42 برس کی عمر میں پہلی بار سگے والد سے ملیں
شائع 19 اپريل 2024 04:02pm

صاحبہ وہ فلمی ستارہ ہیں، جنہوں نے ہمیشہ اپنے مداحوں سے تعریف اور محبت حاصل کی ہے۔

گذشتہ دنوں وہ اپنی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی سے گزری، جب وہ 42 سالوں میں پہلی بار اپنے حقیقی والد سے ملیں۔

اپنے والد کے ساتھ ان کی ملاقات ڈرامائی اور جذباتی دونوں تھی اور یہ پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ابھی حال ہی میں صاحبہ اور ریمبو ندا یاسر کے شو میں ایک ساتھ آئے اور یہ سب کیسے ہوا اس کے پیچھے کی حقیقت کو شیئر کیا۔

دراصل ریمبو باپ اور بیٹی کے درمیان دوبارہ رابطے کا ذریعہ بن گئے۔

ریمبو نے انکشاف کیا کہ صاحبہ نے کسی سے سنا تھا کہ ان کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔ لیکن یہ جھوٹی خبر تھی۔ صاحبہ کے والد کا ایک جاننے والا ریمبو سے دوبارہ ملا اور باپ بیٹی کی ملاقات ہوئی۔

صاحبہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ ان کے حقیقی والد کون ہیں اوران کے ننھیال میں سے کسی نے بھی انہیں نہیں بتایا۔ انہیں یہ بات بچپن میں کسی تیسرے شخص سے معلوم ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد نے انہیں خاندان کی تمام تصاویر دکھائیں کہ کس طرح ان کی ملاقات ہوئی تھی اور وہ آپس میں جڑ گئے۔

جب وہ اپنے والد سے ملی تو صاحبہ نے بھی بہت شکایت کی لیکن آخر کار اپنا دل صاف کر دیا۔ ریمبو نے بتایا کہ صاحبہ کی بہت سی عادات ایسی ہیں جو ان کے والد سے ملتی جلتی ہیں۔

صاحبہ نے شو میں یہ بھی بتایا کہ بہت سےلوگوں نے اعتراض کیا کہ انہوں نے اس ملاقات کی ویڈیو کیوں بنائی۔ لیکن اس طرح سے لوگ معاف کرنا سیکھ لیں گے۔ کیونکہ صاحبہ نےاپنے والد کو معاف کردیاہے، جو ان سے کبھی نہیں ملے، تو اس ظلم سے بڑا ظلم کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔

entertainment

lifestyle

showbiz celebrities