Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قتل کا خوف؟ سلمان خان اچانک دبئی روانہ

حال ہی میں سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے
شائع 19 اپريل 2024 03:06pm

بھارتی اداکار سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے چند روز بعد ہی اچانک دبئی روانہ ہو گئے ہیں، اچانک بھارت سے خلیجی ریاست کی طرف سفر کرنے والے اداکار سے متعلق خبریں گردش کرنے لگ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ممبئی ائیرپورٹ پر دیکھا گیا تھا جہاں وہ جمعے کے روز دبئی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

تاہم اب بھارتی سوشل میڈیا پر اس حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے دبئی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیکن ان تمام خبروں کو بریک اس وقت لگ گئی جب سلمان خان کے ذرائع سے تصدیق ہو گئی کہ اداکار دبئی میں کاروباری سلسلے میں جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان خان اپنے فٹنس کے آلات کے برانڈ ’بیینگ اسٹرانگ‘ کی لانچ کے سلسلے میں دبئی روانہ ہوئے ہیں۔ اداکار کی روانگی کے پیش نظر سیکیوٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔

سیکیورٹی پر معمور پولیس کے کمانڈوز کی جانب سے سلمان خان کو گھیرے میں لیا ہوا تھا، جبکہ تمام اہلکار اسلحے سے لیس تھے۔

واضح رہے 14 اپریل کی صبح سلمان خان کی رہائش گاہ گیلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر روڈ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

گینگ وار ملزم بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو متعدد بار جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

firing

dubai

Salman Khan

Indian Actor

Bollywood actor