Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون کی آنکھوں میں پسی مرچ جھونک کر منہ گلو سے بند کردیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پہلے خاتون کو باندھ کر تشدد کیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
شائع 19 اپريل 2024 12:27pm

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک شخص نے انتہائی سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خاتون کو باندھ کر تشدد کے بعد اُس کی آنکھوں میں پسی ہوئی مرچ جھونک دی اور منہ گلو لگاکر بند کردیا۔

ضلع گُنا میں رونما والا یہ واقعہ جائیداد کے لیے جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔ ملزم چاہتا تھا کہ خاتون سے وہ جائیداد حاصل کرے جو اُس کی ماں کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون اور ملزم کے درمیان کم و بیش دو سال سے ’تعلق‘ تھا جو رفتہ رفتہ تلخ ہوتا چلا گیا۔

ملزم خاتون کا پڑوسی تھا اور اُس کی جائیداد ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ خاتون کے انکار پر اُس نے مشتعل ہوکر اُس پر تشدد کیا۔ متاثرہ خاتون کو انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ غیر انسانی سلوک کے باعث اُس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

Madhya Pradesh

LADY BEATEN SEVERELY

CHILLY POWDER IN EYES

MOUTH GLUED