Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آصف علی زرداری سنجے دت سے ملے؟ سوشل میڈیا صارفین کا سوال

ایکس پر ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے اداکار کی پرانی تصویر اپلوڈ کی گئی
شائع 18 اپريل 2024 11:52pm

سوشل میڈیا پر پاکستان کی معروف شخصیات سے متعلق ایسےکئی پوسٹس ہوتے ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں، تاہم صدر پاکستان سے متعلق ایک ایسی ہی تصویر وائرل ہے، جس سے متعلق صارفین دعویٰ کر رہے ہیں۔

ایکس پر ایک صارف کی جانب سے آصف علی زرداری نے بھارتی اداکار سنجے دت سے ملاقات کی تھی۔

صارف کی جانب سے تصویر اپلوڈ کی گئی تھی، ساتھ ہی لکھنا تھا کہ 1996 کی تصویر جب سنجے دت پاکستان کے دورے پر تھے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا کہ اس وقت بھارتی اداکار نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی۔

اگرچہ سنجے دت پاکستان نہیں آئے تاہم سوشل میڈیا صارف ضرور انہیں یہاں لے آئے اور آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کر وادی۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہنسنے والے ایموجی شئیر کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ایک صارف نے لکھا کہ کمنٹ سیکشن میں کئی افراد اسے سچ سمجھ رہے ہیں، اسی طرح ایک صارف نے لکھا کہ کوئی مجھے بتائے کہ یہ اے آئی جنیریریٹڈ نہیں ہے۔

تاہم کچھ ایسے بھی سوشل میڈیا صارفین تھے جنہوں نے اس تصویر کی حقیقت کھول کر رکھ دی۔

ایک صارف نے کہا یہ آصف علی زرداری نہیں ہیں ۔

جبکہ ایک صارف نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک بھارتی اداکار ہیں جو کہ فلموں میں منفی کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

واضح رہے یہ تصویر بھارتی منفی کردار ادا کرنے والے اداکار سنجے نارویکار کی ہے، جو کہ سنجے دت سے ملاقات کر رہے ہیں۔ جسے سوشل میڈیا صارفین آصف علی زرداری سے مشابہت کر رہے ہیں۔

Asif Ali Zardari

social media

Bollywood actor

Sanjay Dutt

President Asif Ali Zardari