Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری

جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2024 12:10am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارت قانون و انصاف نے پشاورہائیکورٹ کےمزید 3 ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے لیے نوٹی فکیشین میں جسٹس فضل سبحان اور جسٹس شاہدخان ایڈیشنل ججز تعینات کیا گیا ہے۔

جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال ایڈیشنل ججز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ تینوں ججزکی تعیناتی صدرمملکت کی منظوری کےبعد کردی گئی۔

پشاور اور بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کانوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، وزارت قانون انصاف کی جانب سے صدر کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کومستقل چیف جسٹس بنایا دیا گیا ہے۔

Notification

Peshawar High Court

Balochistan High Court

additional judges