Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

یاسمین راشدکوسخت سیکیورٹی میں سروسزاسپتال لایاگیا،ذرائع
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2024 11:59pm

سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہو گئی ۔

ذرائع کے مطابق یاسمین راشدکوسخت سیکیورٹی میں سروسزاسپتال لایاگیا، سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسمین راشدکا معائنہ پلمونولوجی اورمیڈسن کےڈاکٹرزنے کیا ، یاسمین راشد کے محتلف ٹیسٹ لئے گئے۔ ڈاکٹرز نے یاسمین راشد کو مختلف ادویات تجویز کیں جس کے بعد انہیں واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ یاسمین راشد کوسانس کی تکلیف اورکھانسی کی شکایت تھی ۔

pti leaders

Yasmin Rashid

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)