Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشین میں جے یو آئی کا جلسہ ، انتظامیہ نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

نامعلوم دہشتگرد جے یو آئی کے جلسہ کو نشانہ بنانا چاہتی ہے، ڈپٹی کمشنر
شائع 18 اپريل 2024 06:53pm

پشین میں جے یو آئی کے جلسے سے قبل انتظامیہ نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو تھریٹ الرٹ موصول ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل کا کہنا ہے کہ نامعلوم دہشتگرد جے یو آئی کے جلسہ کو نشانہ بنانا چاہتی ہے تھریٹ الرٹ سے صوبائی امیر مولانا عبدالواسیع کو آگاہ کرچکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ جے یو آئی قیادت امن وامان کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر جلسہ ملتوی کریں۔

واضح رہے کہ 20 اپریل کو مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پشین جلسہ ہونا ہے ۔

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

security threat