پی آئی اے کی نجکاری، یورپی ممالک میں پروازوں پر آئندہ ماہ پابندی ہٹنے کا امکان
قومی ائیر لائن ”پی آئی اے“ کی نجکاری سے قبل ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس ہوا جس می بتایا گیا کہ یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازوں پر آئندہ ماہ پابندی ہٹنے کا امکان ہے۔
پی آئی اے بورڈ کا اجلاس طارق باجوہ کی صدارت تین گھنٹے تک سلام آباد میں ہوا جس میں پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق تیاریوں اور پیرس و نیدرلینڈز کے ہوٹلز سمیت اثاثوں کے حوالے سے شعبہ ورکس نے بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین کےحوالے سے بھی اجلاس کو بریفنگ دی گئی ساتھ ہی بتایا گیا کہ پی آئی اے پروازوں پر آئندہ ماہ یورپی ملکوں میں پابندی ہٹنے کا امکان ہے۔
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کی بحالی سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھےگی، یورپی ملکوں میں بحالی سے پی آئی اے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہوگی۔
اجلاس میں پی آئی اے کی تنظیم نو کے حوالے سے تازہ تفصیلات پر بورڈ کو آگاہ کیا گیا جبکہ نجکاری اور ایئر لائن کے طیاروں سمیت روٹس کو بھی فروخت کرنے پر غور کیا گیا۔
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی بورڈ اجلاس میں پی آئی اے کے اثاثوں کو الگ رکھنے کی تجویز دی گئی اور پیرس، نیدرلینڈز، امریکا میں روزویلٹ ہوٹل سے متعلق تازہ اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
پی آئی اے کے اضافی ملازمین کو رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم کے تحت فارغ کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔
Comments are closed on this story.