Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاور سیکٹر سے متعلق اصلاحات طے کرلی ہیں، وفاقی وزیر توانائی

اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اویس لغاری
شائع 18 اپريل 2024 02:17pm

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر سے متعلق اصلاحات طے کرلی ہیں، ہم توانائی کے شعبے میں کمزوریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ملک اب اس نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ افسران بجلی چوری ہونے دیتے ہیں اور اس کا حصہ بھی بنتے ہیں، بجلی چوری کرنے والوں کا بوجھ اب برداشت نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیاں ایک مہینے کے اندر سیدھی ہوجائیں اور اوور بلنگ کرنے والے اور بجلی چوریوں میں ملوث افسران کو انکوائریوں کے بعد برطرف کریں۔

Over Billing

Electricity theft

Power Sector

Awais Laghari