Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دہشت گرد اڈیالہ جیل سمیت راولپنڈی میں بڑے حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، حکومتی رپورٹ

پاکستان دشمن عناصر ملک میں سیاسی افراتفری اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، وزارت داخلہ
شائع 18 اپريل 2024 01:20pm

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سکیورٹی فراہمی کے کیس میں وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملے کی اطلاعات ہیں، انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کا پہلا ٹارگٹ راولپنڈی ہے۔

وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں مزید بتایا کہ راولپنڈی میں اہم شخصیات اور فوجی تنصیبات دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، یہ دہشتگردی دشمن ممالک کی ایجنسیاں اور کالعدم گروپس کا منصوبہ ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دشمن عناصر ملک میں سیاسی افراتفری اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، سیکیورٹی، حفاظت اور امن و امان صوبائی معاملہ ہے، اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

وزارت داخلہ نے جواب میں استدعا کی کہ صرف بانی پی ٹی آئی کی حفاظت کے لئے درخواست مسترد کی جائے۔

Sindh High Court

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Ministry of Interior Affairs