Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماں بننے کے سفر پر گامزن دیپیکا پڈوکون نیا ہنر سیکھنے لگیں؟

زچگی کی تاریخ آنے تک خود کو مصروف رکھنےکے لیے انہوں نے نیا شوق پال لیا
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2024 01:41pm

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون جو کہ اپنے پہلے بچے کی آمد کا انتظار کر رہی ہیں، انہوں نے ایک نیا ہنر سیکھنا شروع کردیا ہے۔

پچھلے سال ستمبر میں حاملہ ہونے کا اعلان کرنے والی اداکارہ زچگی کی تاریخ قریب آنے تک خود کو کڑھائی اور بنائی میں مصروف رکھے ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر بالی ووڈ اسٹار نے ہاتھ سے کڑھائی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے جھلکیاں دکھائیں۔

یہ تصویر سبز پتوں کے ساتھ پھولوں کی شکل کی ہے، جسے وہ لگن کے ساتھ دوبارہ تخلیق کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

دیپیکا نے کیپشن میں لکھا کہ ’امید ہے کہ میں مکمل ورژن شیئر کر سکوں گی۔‘

دیپیکا پڈوکون کے اس نئے شوق نے ان کے مداحوں اور فالوورز کو حیران کردیا اور وہ مزے مزے کے تبصرے کر رہے ہیں۔

ایک انسٹاگرام صارف نے دیپیکا پڈوکون کے ٹیلنٹ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ یہ پھلکاری ہے اور جب کوئی ماں حاملہ ہوتی ہے تو یہ اس کے بچے کو تحفے میں دیتی ہے۔‘

دوسرے صارف نے نوٹ کیا، ’وہ اپنے چھوٹے بچے کے لیے کڑھائی کررہی ہے‘۔

خیال رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ پانچ سال تعلقات میں رہنے کے بعد 14 نومبر 2018 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

Bollywood actress

lifestyle