Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ہم انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
شائع 18 اپريل 2024 12:50pm

امریکی محکمہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہئے، ہم دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے، ہم انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے، افغانستان ان دہشتگردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے جو امریکا یا اس کے اتحادیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

پاکستان

Terrorism in Pakistan

Matthew Miller