Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئٹم نمبرز کے لیے مشہور نورا فتیحی کا نماز کی ادائیگی پر بڑا انکشاف

انڈسٹری کے بڑے سپر اسٹارز کی طرف سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، نورا فتیحی
شائع 18 اپريل 2024 12:05pm

آئٹمز نمبرز کیلئے مشہور بالی ووڈ کی لبنانی نژاد کینیڈین رقاصہ اور فنکارہ نورا فتیحی نے پہلی بار مذہب سے اپنے تعلق پر کھل کر بات کی ہے۔

گذشتہ دنوں رنویر الہٰ بادیہ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے نورا نے کہا کہ انہوں نے رمضان کے مہینے میں پورے روزے رکھے اور کام کے مصروف شیڈول کے باوجود ایک بھی روزہ نہیں چھوڑا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ 14 سال کی عمر سے روز ے رکھ رہی ہیں اور یہ عادت انہیں اپنے والدین سے آئی ہے، جنہوں نے بچپن سے ہی ان کے دماغ میں روزہ کی اہمیت ڈالی اور رفتہ رفتہ بڑے ہونے کے ساتھ روزہ رکھنا شروع کردیا۔ وہ روزے کی حالت میں اسکول بھی گئیں اور بقول ان کے انہوں نے سب کچھ کیا اور یہ بلکل نارمل تھا۔

اداکارہ اور رقاصہ نورا، جو کہ اپنے سوشل میڈیا فالوورز اور اپنی ہٹ میوزک ویڈیوز کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے کہا کہ روزہ زندگی کے دیگر پہلوؤں میں نظم وضبط سیکھاتا ہے۔

نورا نماز کو مراقبہ سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ، جب آپ اپنے خالق سے رابطہ قائم کرنے کے زون میں جاتے ہیں، تو آپ ذہنی اور روحانی طور پر ایک دوسری دنیا میں ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے کی خوبصورت بات یہ ہے کہ دنیا کی افراتفری میں یہ دومنٹ ہوتے ہیں، جب آپ رک جاتے ہیں اور اپنے پیدا کرنے والے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

نورا نے کہا کہ نماز کے عمل میں حفاظت اور مغفرت جیسی چیزیں مانگنی چاہئیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی مصروفیت کی وجہ سے پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا نہیں کر پاتی ہیں تاہم کوشش ہوتی ہے کہ جس قدر ممکن ہوسکے نماز پڑھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ اپنے رب کو یاد کرتے ہیں، اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں تو وہ بھی آپ کو زیادہ سے زیادہ نوازتا ہے یہ گویا لینے اور دینے کا معاملہ ہے۔

نورا کو حال ہی میں سُپر ہٹ کامیڈی فلم ”مڈگاؤں ایکسپریس“ میں دیکھا گیا تھا اور اس سے قبل وہ ایکشن فلم ”کریک“ میں نظر آئی تھیں۔ وہ اپنی میوزک ویڈیوز کے ذریعے مضبوط فالوورز بنانے کے بعد ایک اداکارہ کے طور پر اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

لیکن، انہوں نے اس انٹرویو میں کہا کہ انہیں انڈسٹری کے بڑے سپر اسٹارز کی طرف سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے جنہوں نے توہین آمیز رویہ اختیار کیا ہے۔

lifestyle

showbiz celebrities