Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

خودکشی کی مبینہ کوشش، اسمبلی ملازم نے پنجاب اسمبلی کی چھت سے چھلانگ لگا دی

حاجی محمد یوسف صبح روٹین کے مطابق اپنے دفتر میں موجود تھے
شائع 18 اپريل 2024 10:24am

پنجاب اسمبلی کے ملازم نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش میں اسمبلی کی پرانی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔

اسسٹنٹ حاجی محمد یوسف سر کے بل زمین پر گرے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

اسمبلی ملازمین نے فوری طور پر ریسکیو ادارے کو اطلاع دی اور حاجی یوسف کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حاجی محمد یوسف صبح روٹین کے مطابق اپنے دفتر میں موجود تھے۔

punjab assembly

Assembly Worker Suicide Attempt