Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سےاڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

پیر 22 اپریل کو حتمی دلائل طلب
شائع 18 اپريل 2024 10:02am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سےاڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کردی ہے۔

بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق منسوخ ہونے والے درخواست کی بحالی کیلئے دائر اپیل پر آج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحالی کی درخواست متفرق طور پر منظور کرتے ہوئے پیر 22 اپریل کو حتمی دلائل طلب کرلئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چند روز قبل عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی تھی، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گِل اور خالد یوسف چودھری نے منسوخ ہونے والی درخواست بحالی کیلئے ایک روز قبل اپیل دائر کی تھی۔

Islamabad High Court

bushra bibi