Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف آئندہ دو ماہ میں پارٹی کی قیادت سنبھال سکتے ہیں، عرفان صدیقی

پارٹی تنظیم کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے، عرفان صدیقی
شائع 17 اپريل 2024 09:00pm
Nawaz Sharif suggested to assume the presidency of PML-N - Aaj News

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت سنبھالنے کی تجویز دی ہے، نواز شریف نے اس تجویز کو مثبت طریقے سے سنا لیکن حتمی فیصلہ نہیں کیا، امکان ہے کہ آئندہ دو ماہ تک نواز شریف پارٹی کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے آج نیوز سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ رہنماؤں کا خیال ہے نواز شریف کے وزیراعظم نہ بننے سے پیدا ہونے والی مایوسی کا سدباب کیا جائے۔ پارٹی کی مضبوطی کیلئے نواز شریف ارکان پارلیمنٹ اور ورکرز سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل سنیں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز حکومتی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، امکان ہے کہ آئندہ دوماہ تک نواز شریف پارٹی کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی تنظیم کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔

Nawaz Sharif

Senator Irfan Siddqui