Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے کمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے

بازید خان، وقار یونس، عروج ممتاز سمیت غیر ملکی کمنٹیٹرز میں کرس ہیرس، لیسا ستھا کمنٹری پینل کا حصہ ہونگے
شائع 17 اپريل 2024 07:35pm

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا، بازید خان، وقار یونس، عروج ممتاز سمیت غیر ملکی کمنٹیٹرز میں کرس ہیرس، لیسا ستھا کمنٹری پینل کا حصہ ہونگے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے زینب عباس بطور پریزینٹر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فرائض انجام دیں گی۔

دوسری جانب پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیمیں راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئیں، دونوں کپتانوں نے پری سیریزکے فوٹوشوٹ میں حصہ لیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نے کہا کہ : ورلڈ کپ سےپہلےہمارےپاس12میچز ہیں کوشش کریں ان میچزکےدوران اپنی تیاریاں مکمل کرلیں، اور اپنےکھیل میں مزید بہتری لائیں۔

کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیےاچھی ٹیم لیکر جائیں گے ، کوشش ہے ینگ کھلاڑیوں کو موقع دیں، مختلف کمبی نیشن بیٹنگ اورباؤلنگ میں آزمائیں گے ہماری بیٹنگ اسٹرونگ ہونے جارہی ہے، امید ہے ہماری بیٹنگ آٹھویں نویں نمبر تک جائے گی۔

babar azam

press conference

Pakistan vs New Zealand

Cricket Commentary