Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کے لندن میں سکیورٹی گارڈ پر خاتون پر تھوکنے کی فرد جرم عائد

میاں نواز شریف کے سابق محافظ فرید نے ستمبر 2023 پر خاتون پر تھوکا تھا
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2024 08:13pm

لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق محافظ فرید نیموچی پر 2023 میں خاتون پر تھوکنے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

میاں نواز شریف کے سابق محافظ فرید نے ستمبر 2023 پر خاتون پر تھوکا تھا۔

خاتون نے گاڑی کی ونڈو کا شیشہ کھلوا کر نواز شریف کو کرپٹ ہونے کا الزام لگایا تو ڈرائیور اور محافظ فرید نیموچی نے خاتون پر تھوک کر ونڈو کا شیشہ بند کر دیا۔

فرید نیموچی پر خاتون پنزائی چیمہ کی شکایت پر کامن اسالٹ کا الزام عائد کر دیا گیا۔

فرید نیموچی نے ویسٹ منسٹر کورٹ میں خود کو بے قصور قرار دے کر الزام کا دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

نواز شریف کے سابق محافظ کے وکیل معین خان نے کہا کہ عدالت میں ثابت کریں گے کہ فرید نیموچی نے کوئی قانون نہیں توڑا، عدالت کو باور کروائیں گے کہ فرید نیموچی ایسی شخصیت کی حفاظت کر رہا تھا جس کی جان کو خطرہ تھا۔

london

Nawaz Sharif

Security Guard