Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اہم مشترکہ اجلاس آج ہوگا، عسکری قیادت اور غیرملکی سفراء بھی مدعو

اپوزیشن نے اجلاس میں شدید ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے
شائع 18 اپريل 2024 08:40am

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 19 مئی کو صبح 10 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا، ہے جبکہ آج بھی قومی اسمبلی کا ایک اہم مشترکہ اجلاس ہونے جا رہا ہے۔

صدر زرداری نے قومی اسمبلی کا 19 مئی کو بلایا گیا اجلاس آرٹیکل 54(1) کے تحت طلب کیا ہے۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہرچار بجے ہوگا جس سے صدر آصف زرداری خطاب کریں گے۔

اجلاس میں گورنرز، وزراء اعلیٰ،عسکری قیادت اور غیرملکی سفراء بھی مدعو ہیں۔

جبکہ اپوزیشن نے اجلاس میں شدید ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ایوان میں احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے اپوزیشن اراکین کو بھرپور شرکت کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

اپوزیشن نے اجلاس کے دوران احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، اس دوران مبینہ انتخابی دھاندلی، مہنگائی کے خلاف اور آئین کی بالادستی کے لئے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

احتجاج کے باعث اپوزیشن اراکین کے مہمانوں کو وزیٹرز کارڈز جاری نہیں کیے جائیں گے، اسپیکر ڈائس کے آگے اسمبلی کی سیکیورٹی کے افراد بھی تعینات کیے جائیں گے۔

national assembly session

President Asif Ali Zardari