Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد میں بس، مزدا اور ٹینکر میں تصادم، 6 ہلاک

بس لاڑکانہ سے کراچی آ رہی تھی
شائع 17 اپريل 2024 07:17am

حیدرآباد میں انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، کوچ، آئل ٹینکر اور مزدا میں تصادم ہوگیا۔ حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کا شکار مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی آرہی تھی۔

traffic accident

Sindh Police

Hyderabad