Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل اور ایران کے درمیان جو ڈرامہ ہوا وہ اب نہیں ہو گا، سابق ایڈیٹر عرب نیوز سعودی گزٹ

جب تک عرب ممالک خود مضبوط نہیں ہونگے تب تک کچھ نہیں ہو سکتا ہم کسی پر بھروسہ نہیں کر سکتے ، پروفیسر خالد المئینہ
شائع 16 اپريل 2024 11:41pm
In which sectors is Saudi Arabia willing to invest from Pakistan?| Aaj News

سابق ایڈیٹر عرب نیوز سعودی گزٹ پروفیسر خالد المئینہ نے آج نیور کے پروگرام روبرو میں غزہ کے حوالے سے گفتگوکی

سابق ایڈیٹر عرب نیوز سعودی گزٹ پروفیسر خالد المئینہ نے کہا کہ سعودیہ عرب نے غزہ جنگ بند ی کے لئے اقدام کیا ۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان اب کوئی سرحدی خلاف ورزی نہیں ہو گئی ایران کی جانب سےاٹھایا جانے والا اقدام اسرائیل کو تنبیہ کرنا تھا ۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جو ڈرامہ ہوا وہ اب نہیں ہو گا اس وقت تک جب تک اسرائیل خود نہ چاہیئے۔

سابق ایڈیٹر عرب نیوز سعودی گزٹ کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کہا تیسری جنگ عظیم ہونے کا دعویٰ کیا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا گا ۔۔ ایران نے حملے سے 7 یا 8 گھنٹے قبل امریکہ کو بتایا تھا کہ وہ میزائل اور ڈرونز اسرائیل بھیج رہا ہے جو کہ عرب ممالک نے بھی دیکھا ۔ اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے اسرائیل کی نیت میں فتور ہے ۔

پروفیسر خالد المئینہ کا کہنا تھا کہ جب تک عرب ممالک خود مضبوط نہیں ہو گی تب تک کچھ نہیں ہو سکتا ہم کسی پر بھروسہ نہیں کر سکتے ۔ ہمارے سامنے سب کچھ ہو رہا ہے یورپی ممالک نے کافی دفعہ ویٹو کیا ہے ۔

Palestine

Israel Palestine conflict

Iran Attack On Israel

Israel Gaza War