Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دبئی میں بارش سے نظام زندگی مفلوج، پانی شاپنگ مالز اور گھروں میں داخل

بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات یو اے ای
اپ ڈیٹ 16 اپريل 2024 11:00pm
Heavy rain in Dubai, water enters shopping malls - Aaj News

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ، مغربی ہواؤں کے طاقتور سسٹم کے تحت دبئی اور ابوظہبی میں طوفانی بارشیں اور سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

دبئی میں ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا۔ دبئی کے مقامات پر بادل پھٹ پڑے 16 گھنٹے سے طوفانی بارشیں کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں ہیں۔

شدید بارشوں کے باعث متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں اور شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ رہائشی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہوگئی ہے اور بارش کا پانی گھروں، مالز، میٹرواسٹیشن اور دیگر مقامات میں داخل ہوگیا ہے۔

طوفانی بارشوں کے سبب دن میں اندھیرا چھا گیا، دنیا کا سب سے بڑا ایئر پورٹ دریا کا منظر پیش کرنے لگا، جس کے بعد دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 25 منٹوں کے لیے بند کرنا پڑا جبکہ سے کئ پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

بارش کے پانی سے بھرے میٹرو اسٹیشن سے ٹرین کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ شاپنگ مال کی چھتوں پانی گرنے لگ گیا۔

مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیاں ڈوب گئی ہیں اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم نکاسی کے لیے ہنگامی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

یہ صورت حال ابوظہبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ اور راس الخیمہ میں ہے جہاں پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔

حکومتی اعلان کے مطابق سکولوں کو فوری طور پر آن لائن کر دیا گیا ہے جبکہ تمام سرکاری ملازمین کو آئندہ دو روز کے لیے گھر سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Rain

dubai