آٹھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم قومی ہاکی ٹیم دو مئی کو ملائیشیا روانہ ہوگی
آٹھ ماہ سے تنخواہ سے محروم قومی ہاکی ٹیم اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی جیت کا خواب لئے دو مئی کو ملائیشیا روانہ ہوگی، پی ایچ ایف بگٹی گروپ تربیتی کیمپ اسلام آباد میں کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق عثمان شیخ، ذیشان اشرف اوردوسرے کوچنگ اسٹاف کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروائیں گے۔ جس کے لئے سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد کا اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کےمنتطمین سےرابطہ بھی کیا ہے۔
ذرائع پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ غیرملکی کوچ رولنٹ اولٹمنز بائیس اپریل کو کیمپ جوائن کریں گے، ہاکی فیڈریشن حکام نے ممکنہ کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کی فہرست بھجوادی۔ قومی ٹیم کا باقاعدہ اعلان چھبیس یا ستائیس اپریل کوہوگا جبکہ ٹیم دو مئی کو ملائیشیا روانہ ہوگی ۔
کھلاڑی کہتے ہیں کہ اسپانسر ہے اور نہ کوئی سہولیات، مگر حوصلے بلند ہیں۔
Comments are closed on this story.