Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جلسے کا اعلان

جلسے میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں شامل ہوں گی، عوام جلسے میں شرکت یقینی بنائیں، اسد قیصر
شائع 16 اپريل 2024 08:18pm

تحریک انصاف پاکستان نے کراچی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جلسے کا اعلان کر دیا ۔

سابق اسپیکر اسد قیصر کے مطابق 28 اپریل کو کراچی میں “تحریک تحفظ آئین پاکستان “ کا عظیم الشان جلسہ ہوگا۔

اسد قیصر کا کہناہے کہ جلسے میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں شامل ہوں گی، تمام ورکرز، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ جلسے میں شرکت یقینی بنائیں۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں ڈاکو راج قائم ہیں، جس کی وجہ مسترد شدہ ٹولہ ہے، 28 اپریل کا جلسہ ایک نئی امید بن کر ابھرے گا۔

karachi

Asad Qaiser

PTI jalsa

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)