Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منڈی بہاؤالدین : بیٹے نے والد کے دوست کے ساتھ مل کر والد کو قتل کر دیا

مردان میں بیٹے نے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس کو 8 ماہ پرانی لاش مل گئی
شائع 16 اپريل 2024 08:10pm

منڈی بہاؤالدین میں بیٹے نے والد کے دوست کے ساتھ مل کر والد کوقتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بیٹےنے باپ کو پھندالگاکرقتل کیااورلاش کھیت میں دفنادی تھی، مقتول کی لاش تھانہ گوجرہ کےعلاقےسےبرآمدہوئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ بیٹےنےوالدکووالدہ کی وفات کاقصوروارقراردےکرقتل کیا ، لاش گرفتارملزم کی نشاندہی پربرآمدکی گئی مقتول رحمت خان اٹلی سے آیا تھااور4روزقبل لاپتاہوگیاتھا۔ بیٹےنےتھانہ سٹی میں والدکےاغواء کامقدمہ درج کروایاتھا ۔

دوسری جانب مردان پولیس نے8 ماہ قبل قتل شدہ لاش برآمد کرلی۔ لاش کی شناخت سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق ملزم انورزیب نے8 ماہ قبل والد کوقتل کردیا تھا۔

ملزم نےقتل کرنےکےبعدوالد کی لاش کوکنڈرپلاٹ میں دفنادیاتھا۔

پولیس نے کارروائی کرتےہوئےملزم کوگرفتارکرلیا، ملزم کی نشاندہی پر لاش بھی برآمد کر لی ہے۔

police

Mardan

Dead body Found

BRUTAL KILLING

Walton Tobacco Manufacturing