Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

درخشاں تھانےمیں زیرحراست ملزم کی ہلاکت ، ملزم پر تشدد کی تصدیق ہو گئی

ملزم معیز کی موت طبعی نہیں ہے،تشدد سے ہلاکت ہوئی، لیڈی سرجن ڈاکٹر سمعیہ
شائع 16 اپريل 2024 06:46pm

کراچی میں درخشاں تھانےمیں زیر حراست ملزم کی پراسرارموت کی گتھی سلجھ گئی ۔ ملزم معیزکی لاش کاپوسٹ مکمل کرلیاگیا۔ پوسٹ مارٹم میں ملزم پر تشدد کی تصدیق ہو گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ملزم معیز کی ہلاکت تشدد سےہوئی، معیزکےجسم پر متعدد زخموں کے نشانات پائے گئے۔

لیڈی سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق ملزم کی موت طبعی نہیں ہے بلکہ تشدد سے ہلاکت ہوئی، ڈی این اے کیلئے نمونےحاصل کر لئے گئےہیں۔

ملزم کی لاش پوسٹمارٹم کے بعدلاش سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملزم معیزکو پیر کی رات گرفتارکیا گیاتھا، ملزم پربھتہ خوری،جعلسازی سمیت4مقدمات درج تھے۔ جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہواہے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Police Chief

Karachi Street Crimes

Died