Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز والد کے ہمراہ روٹی کی قیمت چیک کرنے مارکیٹ پہنچ گئیں

مریم نواز اور نواز شریف نے ریٹ لسٹ چیک کیں، دکانداروں سے قیمت بارے استفسار کیا
شائع 16 اپريل 2024 06:35pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نوازشریف کے ہمراہ روٹی نان کی قیمت چیک کرنے لاہور میں اڈہ پلاٹ کے تندورپہنچ گئے۔ مریم نواز اور نواز شریف نے ریٹ لسٹ چیک کی ۔

مریم نواز اور نواز شریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے خود عوام میں پہنچ گئے، نان بائیوں سے ملاقاتیں کیں۔ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن چیک کیا۔ مریم نواز نے روٹی کے وزن اور قیمت کے بارے میں دریافت کیا اور ہدایت کی کہ نوٹیفکیشن کو دیوار پر لگائیں۔

تندور مالکان سے روٹی اور نان کی قیمت بارے استفسار کیا، مریم نواز نے عوام کو روٹی 16 روپے کی خریدنے کی تلقین بھی کی ۔

اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ روٹی 20 روپے میں دوبارہ نہ دے دینا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ روٹی اب 16 روپے کی ہو گئی ہے، ہم نے روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی 20 کر دی ہے۔

مریم نواز نے 16 روپے والی روٹی لگوا کر چیک کی۔ مریم نوازاورنواز شریف کودیکھ کرشہریوں کی بڑی تعدادجمع ہوگئی۔

PMLN

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz

Roti Price