Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد اور قتل، معمہ حل ہوگیا

خاتون کی موت کیسے ہوئی؟ تفصیلات پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آگئیں
شائع 16 اپريل 2024 06:13pm

ملت ایکسپریس واقعہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کی موت حادثاتی قرار دے دی گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کےجسم پرانجریزاورضرب ٹرین سےگرنےکی وجہ سےآئیں، خاتون کے جسم پر زخموں کے 5 نشانات پائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کی موت ہڈی ٹوٹنے اور سرپرچوٹ لگنےسےخون زیادہ بہنےکی وجہ سےہوئی، ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ اوردیگر شواہد تحقیقاتی ٹیم کو پہنچا دی گئی، ٹیم خاتون کی ٹرین سےگرنےکی مختلف پہلوؤں پرانکوائری کرےگی۔

دوسری جانب خاتون پر اہلکار کےتشدد سےقبل کی ویڈیوز بھی منظرعام پر آ گئیں، ویڈیو میں خاتون ٹرین میں دیگرمسافروں کےساتھ بدتمیز اور ،تنگ کرتی نظرآرہی ہے۔ مسافروں نےتنگ کیےجانےپرخاتون کی شکایت اہلکارکولگائی گئی تھی ، اہلکارکی جانب سےمنع کرنےپرخاتون کی جانب سےہنگامہ آرائی کی گئی ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چلتی ٹرین میں خاتون اور بچے پر پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی، بعد ازاں چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے متاثرہ خاتون کی لاش ملی تھی۔ خاتون کی لاش ملنے کے بعد ان کی موت معمہ بن گئی تھی۔

report

Torture

Women

Hyderabad