Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

18، 19 اور 20 اپریل کو ہونے والے امتحانات کینسل

کینسل ہونے والے پیپرز نئے شیڈول کے مطابق بعد میں لئے جائیں گے
شائع 16 اپريل 2024 02:16pm

حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے چترال میں 18، 19 اور 20 اپریل کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردئے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل ترکئی کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ کے سربراہان کا اجلاس ہوا، جس میں فیصل ترکئی نے کہا کہ کینسل ہونے والے پیپرز نئے شیڈول کے مطابق بعد میں لئے جائیں گے، جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں شیڈول کے مطابق امتحانات ہوں گے۔

وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ تمام بورڈز امتحانی عملے کی ڈیوٹیاں بروقت لگائیں، امتحانات کیلئے سیکیورٹی اور دیگر تمام انتظامات مکمل ہیں، جس بھی بورڈ کا پیپر لیک ہو وہاں ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔

ان کا میزد کہنا تھا کہ تمام امتحانات میرٹ پر منعقد کر رہے ہیں تاکہ حقدار کو اس کا حق ملے، امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔

KPK Exams

Chitral Exams

Exams Cancel