Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

پارٹی سیکرٹریٹ میں منتخب عہدیداران سے ملاقاتیں ہوں گی
شائع 16 اپريل 2024 12:49pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم ، پارٹی کے منتخب عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف، پارٹی سیکرٹریٹ میں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے رواں ہفتے سے ڈسٹرکٹ عہدے داروں سے ملیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ قائد ن لیگ علاقائی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کے بارے تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی سیکرٹریٹ میں نواز شریف پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

پارٹی عہدیداران سے عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz Sharif

Pakistan Politics