ارشد وہرا کو گرفتاری کا خوف، ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
ایم کیو ایم رہنماء ارشد وہرا نے گرفتار سے بچنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ۔ ایم کیو ایم رہنماء نے حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔
ارشد وہرا نے کرپشن کے مقدمے میں ضمانت کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ، لیکن سندھ ہائیکورٹ کا ارشد وہرا کو حفاظت ضمانت دینے سے انکار کر دیا
عدالت نے پراسیکیوٹرجنرل سندھ اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردئیے، عدالت نے فریقین سے 24 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ اینٹی کرپشن کورٹ نے26فروری 2024کووارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں ، صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نےشناختی کارڈ بھی بلاک کرنےکا حکم دیاہے ۔ جس پر عدالت نے فریقین سے 24 اپریل تک جواب طلب کرلیا
واضح رہے کہ ارشد وہرا پر اینٹی کرپشن میں کمبائن ایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کوٹری میں کرپشن کاالزام ہے، کمبائن ایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کوٹری کا ٹھیکہ ارشد وہراکی کمپنی کےپاس تھا ۔
Comments are closed on this story.