Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر اعظم کا عام آدمی کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت کو کم کرنے کا فیصلہ

غیر فعال اور ناکارہ بجلی گھروں کی نیلامی کے عمل کو تیز کیا جائے، وزیرِاعظم
شائع 15 اپريل 2024 04:59pm

وزیراعظم کی زیرِصدارت بجلی شعبےکےحوالےسےاقدامات پراعلی سطح کا پہلا جائزہ اجلاس ہو ا۔ جس میں وزیر اعظم کی جانب سے کاعام آدمی کیلئےبجلی کی فی یونٹ قیمت کم کرنےکا فیصلہ کیا ۔

بجلی شعبےکےحوالےسےاقدامات پر ہونے والے اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاری کےتحت600میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی وزیرِاعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر کرنے اور متعلقہ حکام کوشمسی توانائی کےمنصوبےتیزکرنےکی ہدایت جاری کردی

اجلاس میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ غیر فعال اور ناکارہ بجلی گھروں کی نیلامی کے عمل کو تیز جبکہ کوئلےسےچلنےوالے بجلی گھروں کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صنعتوں کی بجلی کے حوالے سے تجاویز تیار کی جائیں اور صنعتی ترقی اور برآمدات میں اضافے کیلئے بڑی صنعتوں کے قریب گرڈ اسٹیشنز کا قیام یقینی بنایا جائے

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں آئندہ کم لاگت پن بجلی اورقابل تجدید کےپلانٹ لگائے جائیں گے، اور بجلی کی موجودہ اضافی استعداد کوصنعتوں میں بہترطریقے سے برؤئے کارلانے کیلئے تجاویز تیار کی جائیں بجلی شعبے کے گردشی قرضے میں کمی کیلئے شعبے کی ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات جاری ہیں۔

PMLN

shahbaz sharif

electricity prices

electricity bill