Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیسلا سے 15 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

ایلون مسک نے منافع کی ادائیگی اور انکریمنٹ روک دیا، مینیجرز کو فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت
شائع 15 اپريل 2024 04:20pm

الیکٹرک کاریں تیار کرنے والے بڑے امریکی ادارے ٹیسلا نے سیلز میں غیر معمولی کمی کے باعث دنیا بھر میں کم و بیش 15 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے مالک ایلون مسک نے ٹیسلا کے تمام مینیجرز کے نام ایک انٹرنل میمو میں کہا ہے کہ تمام شعبوں کا بھرپور جائزہ لے کر طے کیا جائے کہ کس کس کو فارغ کیا جاسکتا ہے۔ ابتدائی تخمینے میں 10 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہائی ٹیک سیکٹر کے جریدے ”الیکٹریک“ نے بتایا ہے کہ ایلون مسک نے انٹرنل میمو کے ذریعے شیئر ہولڈرز کو منافع کی ادائیگی معطل کرنے کے ساتھ ساتھ سالانہ انکریمنٹ کا معاملہ بھی رُکوادیا ہے۔

ٹیسلا کے معاملات پر نظر رکھنے والے ماہرین کہتے ہیں کہ چین نے الیکٹرک کاروں کی دنیا میں ٹیسلا کے لیے غیر معمولی مشکلات پیدا کی ہیں۔ ٹیسلا کے لیے پیداواری صلاحیت بڑھانا اور منافع کمانے کی صلاحیت برقرار رکھنا بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

Tesla

LAYOFFS

DECLINE IN SALES

15000