Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلال عباس کی عمرہ ادا کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا
شائع 15 اپريل 2024 03:55pm

ڈرامہ سیریل“عشق مرشد“ کی زبردست کامیابی کے بعد لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے بلال عباس اب اسٹار آف دی ایئر بن گئے ہیں۔

بلال عباس نوجوان نسل کے پسندیدہ اداکار ہیں۔ اور ان کے مداح ہر جگہ موجود ہیں۔ اور وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں، ان کے مداح ان کا پیچھا کرتےرہتے ہیں۔

آج کل یہ فنکار اپنی فنی مصروفیات ترک کر کےاپنی فیملی کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے تھے۔

بلال عباس اپنی ذاتی زندگی کو زیادہ شیئر نہیں کرتے ہیں، لیکن انکے مداح ان کے تعاقب میں ہمیشہ لگے رہتے ہیں،خواہ وہ عمرے کی ادائیگی ہی کیوں نہ ہو۔

ایسی ہی ایک ویڈیو ان کے ایک مداح نے ان کی طواف کرتے ہوئے بنالی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں بلال عباس اپنے اہل خانہ کے ساتھ طواف کرنے میں مشغول نظر آرہے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین نےانہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد کے پیغامات دیے ہیں۔اور کئی صارفین نے انہیں اپنی نیک خواہشات بھی پہنچائی ہیں۔

lifestyle

showbiz

Pakistani celebrity