Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ میں تقریر نہ کریں، قانون کی بات کریں، چیف جسٹس پاکستان

سپریم کورٹ نے اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کروانے کی اپیل خارج کردی
شائع 15 اپريل 2024 11:44am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بہاولپور میں 27 کینال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کروانے سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ میں تقریر نہ کریں، قانون کی بات کریں۔

سپریم کورٹ نے اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کروانے کی اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی، اپیل اقبال گجر نے دائر کی تھی۔

اس سے قبل وکیل اپیل کنندہ نے عدالت کو بتایا کہ اربوں روپے کا فراڈ ہوا ہے۔ریاست بہاولپورکی زمین پرائیویٹ خاتون مزاجی بیگم کو الاٹ کی گئی، ریاست بہاولپورکی زمین پرائیویٹ خاتون نہیں خرید سکتی تھی۔

مزید مؤقف اپنایا گیا کہ ریاست بہاولپور کی سرکاری زمین پنجاب حکومت الاٹمنٹ نہیں کرسکتی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ آپ یہاں تقریر نہ کریں، ادھر قانون کی بات کریں، آپ بار بار فراڈ کی بات کر رہے ہیں، کسی قانونی نقطے پر آئیں، یہ معاملہ پہلے بھی سپریم کورٹ آچکا ہے۔

Lahore High Court

Supreme Court of Pakistan

Chief Justice Qazi Faez Isa