بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ کے مبینہ قاتل پر لاہور میں حملہ
**پاکستانی جیل میں قید بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ کے مبینہ قاتل پر اتوار کو لاہور میں حملہ کیا گیا، حملے کی ایف آئی آر بھی درج کر دی گئی ہے۔ جس میں اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔ **
لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں عامر سرفراز عرف تانبا پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے حملے کے بعد عامر سرفراز کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے عامر کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول عامر عرف تانبا کو پہلے سے تھریٹس موصول ہورہی تھیں، دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق عامر عرف تانبا بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملہ میں ملوث تھا۔۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ تاحال قاتلوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ھے، جبکہ ایس ایس پی آپریشنز علی رضا کا کہنا تھا کہ بہت اہم شواہد مل چکے ہیں جلد حقائق سامنے لائینگے،۔
جبکہ حملے کی ایف آئی آر بھی درج کر دی گئی ہے، مقدمہ بھائی جنید سرفرازکی مدعیت میں تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں اقدام قتل کی دفعات کےتحت درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرا بھائی عامرسرفراز گھر کے اوپر والے پورشن میں تھا، دو حملہ آوروں نے عامرکو تین گولیاں ماریں، ایک حملہ آور نےہیلمٹ اوردوسرے نےماسک پہن رکھا تھا، ہم نے ایمبولینس میں بھائی کو اسپتال منتقل کیا، 15 فائیو پر کال کرنے پر متعلقہ پولیس پہنچ گئی۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق بھارتی دہشتگرد کے مبینہ قاتل عامر سرفراز کو لاہور میں اتوار کے روز نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے دعوے میں بتایا جا رہا ہے کہ لاہور کے علاقے اسلام پورہ گنگا اسٹریٹ میں عامر سرفراز پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، جس میں انہیں قتل کیا گیا ہے۔
جبکہ اہلخانہ کے مطابق عامر عرف تانبا کو کئی ماہ سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں، پولیس کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد شوٹرز کی تلاشی شروع کر دی گئی ہے جبکہ تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے عامر سرفراز پر مبینہ طور پر بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگ کے قتل کا الزام تھا، تاہم سیشن کورٹ نے عامر تانبا اور مدثر کو قتل کیس سے بری کر دیا تھا۔
بھارتی دہشتگرد کو کوٹ لکھپت جیل میں 2013 میں قتل کیا گیا تھا، جہاں وہ معصوم پاکستانیوں کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا بھگت رہا تھا۔
Comments are closed on this story.