Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

50 روپے کے لیے گاہک نے دکاندار کی انگلی چبا ڈالی

دکاندار شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا
شائع 14 اپريل 2024 04:19pm

بھارت کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں حیرت انگیز اور دلچسپ واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، ایسے ہی ایک واقعے نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک شہری نے دکاندار کو کاٹ لیا ہے، جس پر پولیس نے بھی ایکشن لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش پولیس کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں دکاندار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہےگاہک نے 50 روپے کے معاملے پر ہاتھ کی انگلی کو کاٹ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق باندا ضلع میں دکاندار شیوشندرا کارواڑیا کی جانب سےالزام عائد کیا گیا کہ گاہک ایک فراک خریدنے آیا اور فراک خرید کر چلا گیا۔

تاہم اگلے دن گاہک دوبارہ آیا اور مطالبہ کرنے لگا کہ فراک چھوٹا ہے، اسے بدل کر بڑا سائز دے دیا جائے۔

جس پر دکاندار کا کہنا تھا کہ بڑے سائز کی فراک پر 50 روپے مزید دینے ہوں گے، رقم کے مزید تقاضے پر گاہک آگ بگولا ہوگیا، بحث چل ہی رہی تھی، لیکن گاہک سے برداشت نہ ہوا اور دکاندار پر حملہ آور ہو گیا۔

حملے کے دوران گاہک نے دکاندار کارواڑیا کے بائیں ہاتھ کی انگلی کو چبانے کی کوشش میں کاٹ لیا، والد کو زخمی دیکھ بیٹا بھی گاہک کو ہٹانے کو آن پہنچا، لیکن بیٹے کو بھی گاہک نے کاٹ لیا۔

جبکہ گاہک کی جانب سے حملے کے بعد دکان میں موجود کپڑے بھی باہر سڑک پھینک دیے گئے، جبکہ دکاندار کو دھمکی بھی دیتا رہا۔

دوسری جانب دکاندار نے قریبی تھانے میں شکایت درج کرا دی، جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کر دیا ہے۔

ایس ایچ او کوتوالی نارائن سریش سائنی کے مطابق دکاندار کی مدعیت میں کیس رجسٹرڈ کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے، جس کے بعد قانونی کاروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

india

fire

police

cut off the fingers

finger

shopkeeper