Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 سیریز : نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

سیریز میں آل راؤنڈرمائیکل بریس پہلی مرتبہ کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2024 03:03pm
فوٹو۔۔۔ فیس بک / پی سی بی
فوٹو۔۔۔ فیس بک / پی سی بی

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان کھلاڑیوں کا خیر مقدم کیا۔

نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی اسکواڈ اسلام آباد پہنچا، جہاں پی سی بی حکام نے انھیں خوش آمدید کہا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5 ٹی 20 میچز میں مدمقابل ہوں گی۔

نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی آٸی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں۔ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آل راؤنڈرمائیکل بریس پہلی مرتبہ کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 16 اور 17 اپریل کو پریکٹس کرے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 18 اپریل سے باقاعدہ میچز کا آغاز ہوگا۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ابتدائی تین میچز کھیلے جائیں گے۔ دوسرا میچ 20 اور تیسرا 21 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ پیر سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گا۔ اظہر محمود 15 اپریل کی صبح اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

New Zealand

Pakistan vs New Zealand

pakstani cricketers