چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی نےاپوزیشن تحریک کو“افراتفری جلاؤگھیراؤ“قراردےدیا
چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار نے نےاپوزیشن تحریک کو“افراتفری جلاؤگھیراؤ“قراردےدیا۔
اختر اقبال ڈار کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدرایوب کاپوتاعمر ایوب پہلے اپنے گریبان میں جھانکے کہ وہ کس منہ سےتحفظ آئین،مینڈیٹ چوری کی بات کررہاہے؟
اختر اقبال ڈار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور عمر ایوب پہلے 2018میں مینڈیٹ چوری کا پہلےحساب دیں،2018 میں بانی پی ٹی آئی اور عمرایوب کو ”تحفظ آئین“ یاد نہیں آیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی نے مذید کہا کہ جب جہانگیرترین جہاز میں لوگوں کو لاکرمفلر پہناتا تھا تب ”تحفظ آئین“ یاد نہیں آیا؟ :پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر قاسم خان کی غلط رولنگ کیا تحفظ آئین تھا؟ عثمان بزدار،بشری،گوگی لوٹ مار کررہےتھے کیا وہ آئین وقانون کی بالادستی تھی؟ عمر ایوب پہلے فاطمہ جناح اور پھر 2018 مینڈیٹ چوری کرنے پر قوم سے معافی مانگیں۔
Comments are closed on this story.