Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حب:دریجی کے قریب کار کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

حب سے دریجی میں پکنک کے لئے جانے والے دوست پکنک منا کر واپس حب آرہے تھے
اپ ڈیٹ 13 اپريل 2024 08:05pm

حب کے علاقے دریجی لینڈانی کے مقام پرکار کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ، 2 زخمی ہوگئے ۔

خوفناک حادثہ گاڑی کا بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا ۔ تمام افراد حب سے دریجی میں پکنک کے لئیے جانے والے دوست پکنک مناکر واپس حب آرہے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں موجود 6 افرار جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی دریجی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔ زخمیوں کو جام غلام قادر اسپتال میں طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے، جانبحق افراد آپس میں کزن تھے۔

Road Accident

Hub