Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران سے ہزاروں کی تعداد میں افغان بچوں کی ملک بدری

گزشتہ سال بے دخل کیے گئے 20 ہزار بچے ہمارے پاس رجسٹرڈ ہوئے، سرحدی کمانڈر
شائع 13 اپريل 2024 10:21am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ایران سے ہزاروں کی تعداد میں افغان بچوں کو ملک بدر کیا گیا۔

افغانستان کے طلوع نیوز کے مطابق گزشتہ برس 20 ہزار سے زائد افغان بچے ایران سے ملک بدر کیے گئے۔ 2024 میں اب تک 900 افغان بچوں کو ایران سے ملک بدر کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچے غربت کے باعث غیرقانونی طریقے سے ایران گئے تھے۔

سرحدی کمانڈر کے مطابق ایران سے روزانہ تقریباً تیس سے چالیس لاوارث بچے نمروز واپس آتے ہیں، گزشتہ سال بے دخل کیے گئے بیس ہزار بچے ہمارے پاس رجسٹرڈ ہوئے۔

ملک بدر کیے گئے ایک افغان بچے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں معاشی مسائل سے تنگ آکر ایران گیا، ہم اقتصادی مسائل کی وجہ سے ایران گئے۔

afghanistan

Iran

afghan taliban