Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

مختلف قیراط کے گولڈ نرخوں میں اضافہ ریکارڈ
شائع 13 اپريل 2024 09:28am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

دبئی میں سونے کے نرخ ایک اور ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

جمعہ کے روز سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا اور یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا کیونکہ جغرافیائی سیاسی تناؤ کے درمیان مرکزی بینک کی خریداری نے پیلی دھات کی رفتار کو برقرار رکھا ، جبکہ مضبوط امریکی معاشی اعداد و شمار سونے کی کشش کو کم کرنے میں ناکام رہے۔

دبئی میں 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 288.75 درہم رہی۔ اس کے علاوہ 22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمتیں بالترتیب 267.25 درہم، 258.75 درہم اور 221.75 درہم ہیں۔

اس سے قبل صبح سونے کی قیمت 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 2384.34 ڈالر فی اونس رہی۔ اس سے قبل سیشن کے آغاز میں بلین 2,395.29 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

dubai

bullion market

Gold prices