Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

عالیہ ریاض کی شادی سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی سے ہوئی ہے
شائع 12 اپريل 2024 10:41pm

قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کے نکاح کی تقریب لاہور کے ایک فارم ہاؤس میں ہوئی۔عالیہ ریاض کا نکاح سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس سے ہوا ہے۔

نکاح کی تقریب میں سابق کپتان محمد یوسف اور مشتاق احمد، عبدالرزاق، کامران اکمل، کپتان بابر اعظم، سابق کپتان انضمام الحق،سابق کپتان مصباح الحق اور سابق اوپنر عمران نذیر نے شرکت کی۔

عالیہ ریاض کے نکاح میں سابق کپتان بسمہ معروف، ارم جاوید، سدرہ امین، انعم امین، نتالیہ پرویز بھی شریک ہوئیں۔

نکاح کے موقع پر د لہا اور دلہن نے سفید رنگ کا جوڑا زیب تن کیا تھا۔

واضح رہے کہ علی یونس پیشے کے اعتبار سے کرکٹ کمنٹیٹر ہیں، رسم نکاح کے موقع پر قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Waqar Younis

lahore

marriage ceremony

Wedding ceremony

WOMEN CRICKET TEAM

ALIA RIAZ

pakistan women crickter