Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاجروں کے لئے عید سیزن بری طرح فلاپ ہوگیا

خریداری 40 فیصد تک محدود رہی،70 فیصد مال دھرا کا دھرا رہ گیا، آل کراچی تاجراتحاد رہنما عتیق میر
شائع 12 اپريل 2024 10:21pm
Eid season flopped badly for traders: Atiq Mir - Aaj News

تاجروں کے لئے عیدسیزن بری طرح فلاپ ہوگیا۔ عید کی خریداری کا ڈیٹا سامنے آگیا۔ تاجروں نے 2024 کے گزشتہ 75 سالوں کاسب سے مایوس کُن سال قرار دے دیا۔

آل کراچی تاجراتحاد عتیق میر کے مطابق مہنگائی کے سبب عید سیزن بری طرح فلاپ ہوگیا ہے، خریداری صرف 40 فیصد تک محدود رہی۔

عتیق میراجروں کا 2024 عید سیل سیزن گزشتہ سال سے بھی ذیادہ مایوس کُن رہا ہے، جس کی وجہ سے ملکی تاریخ کی بدترین مندی نے تاجروں کے ہوش اُڑا دیئے ہیں۔

،عتیق میر نے بتایا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر میں صرف سوا کروڑ افراد عید پر نئے کپڑے خرید سکے ہیں، جبکہ تاجر صرف 15 تا 18 ارب روپے کا مال فروخت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

عتیق میر نے بتایا کہ گوداموں میں جمع 70 فیصد سے زائد سامان دھرا کا دھرا رہ گیا، 80 فیصد خریداری صرف خواتین، بچوں کےکپڑوں اورجوتوں کیلئے ہوئی ہے۔

Eid ul Fitr

shopping mall

HOUSE AND SHOPS